ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، گرین شرٹس ٹرافی میچ میں پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔
پاکستان نے 2 اوور کے اختتام پر بنا کوئی وکٹ گنوائے 11 رنز بنا لیے ہیں۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم آج ہدف حاصل کرنا چاہیں گے اس لیے پہلے فیلڈنگ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا انجری کا باعث میچ نہیں کھیلیں گے، جبکہ فائنل کے لیے شیوم دوبے، رینکو سنگھ اور جسپریت بمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
TOSS & PLAYING XI
Pakistan have been asked to bat first in the #AsiaCup2025 final
Unchanged team for today #PAKvIND | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Iyxn4xYwXb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2025
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم پرجوش ہے، تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فائنل کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
