فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
عاصم منیر نے دنیا کے کٹھن ترین فوجی مقابلے میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی،غیرمعمولی جسمانی برداشت، حربی مہارت، اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول میں حصہ لینے والی ٹیم نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر نے دنیا کے کٹھن ترین فوجی مقابلے میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے غیرمعمولی جسمانی برداشت، حربی مہارت، اور شاندار ٹیم ورک کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہناتھاکہ حربی مہارت اور شاندار ٹیم ورک پاک فوج کی اعلیٰ روایات کا مظہر ہے۔ انہوں نے ٹیم کی محنت، لگن اور سخت تربیت کو سراہا۔
ان کا کہناتھاکہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاک فوج کے معیارِ عظمت کی توثیق بھی ہے۔
کیمبرین پیٹرول میں کامیاب ہونے والی ٹیم نے حوصلہ افزائی اور پذیرائی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاشکریہ ادا کیا۔
