سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

کراچی؛ سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے ادارے پی آئی ڈی سی ایل کو کام سے روک دیا۔

سندھ حکومت کی پی آئی ڈی سی ایل پر پابندی کے باعث 20 ارب کے کراچی پیکیج پر ترقیاتی کام متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ، پبلک پارک کوکمرشل گاڑیوں کا فٹنس سینٹربنادیا

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل سندھ میں ترقیاتی کاموں کو نہیں کرسکتی۔

سندھ حکومت نے پی آئی ڈی سی ایل کو پی ڈبلیو ڈی کے کاموں کو مکمل کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پی آئی ڈی سی ایل صوبہ اور وفاق کے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی نا کرے۔

Related posts

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں ریکارڈ اضافہ

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل