ایشیا کپ فائنل؛ پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی فوٹو شوٹ منسوخ

بھارت کی اسپورٹس کے ساتھ کھلواڑ کی ایک اور کوشش، ایشیا کپ فائنل سے قبل پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی فوٹو شوٹ خطرے میں پڑگیا۔

دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل بروز اتوار کو ہوگا، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث  ٹرافی کے ساتھ روایتی پری فائنل فوٹو سیشن ہونے کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشیا کپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی روایت کے مطابق، دونوں کپتان عموماً ٹاس سے کچھ دیر قبل ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہیں ، تاہم آج ایسی کوئی تقریب شیڈول نہیں ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرافی کے ساتھ کپتان کی تصویر کے حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کو ہونے والے میچ سے قبل کیا جائے گا۔

Related posts

خلیجی تعاون کونسل اور امریکا کا لبنان میں غیرسرکاری گروہوں کومکمل غیرمسلح ہونے کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی جاری ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں رات بھر دھند کا امکان ہے

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔