ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

ایشیا کپ 2025 سپر فور کے مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لیے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن 39 اور اکشر پٹیل نے 21 رنز بنائے، جبکہ تلک ورما نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے اسالنکا، شناکا، ہسا رانگا، چمیرا اور مہیش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا