کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا

کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آگیا ۔ چیئرمین پییپلزپارٹی نے کہاکہ میرے کزنز سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ  اگر وہ  کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہتاہوں۔ وہ  وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔

اس دوران ان سے ان کے کزنز کی سیاست میں انٹری سے متعلق سوال کیاگیا ۔ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میری نیک خواہشات میرے کزنز کے ساتھ ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ شہیدبینظیر،صدر زرداری،میری بہنوں یامیری طرف سے کبھی ان پر کوئی تنقید نہیں کی گئی۔

انہوں نے اپنے کزنز کو دعوت دی کہ  ہم چاہتے ہیں سب آگے آئیں اور مل کر ملک کی خدمت کریں۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل