جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد رواں ہفتے متوقع ہے۔

بول نیوز کے مطابق لاہور میں جاری ریڈ بال کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ آج ایک سیشن کے بعد ختم ہوگیا جبکہ نیا تربیتی کیمپ 29 ستمبر سے لاہور میں لگانے کا امکان ہے۔ کیمپ میں صرف ٹیسٹ میچوں کے ممکنہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف برابر رہنے والی سیریز کے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیریز کے پیش نظر اسپن ٹریک تیار کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل