شیخوپورہ: پنجابی ادب کے عظیم صوفی شاعر اور ’’ہیر وارث شاہ‘‘ کے خالق حضرت وارث شاہؒ کے 227ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شیخوپورہ میں شروع ہوگئیں۔
مزار شریف پر غسل اور چادر پوشی کی پرنور رسومات ادا کی گئیں، جبکہ درود و سلام کی گونج سے فضائیں معطر ہو گئیں۔
عرس کی تقریبات میں عقیدت مند قافلوں کی صورت میں مزار پر حاضری دے رہے ہیں اور روحانی برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کا 303 واں یوم پیدائش
زائرین کا کہنا ہے کہ حضرت وارث شاہؒ کی تعلیمات امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں جنہیں آج کے دور میں اپنانے کی ضرورت ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مثالی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ زائرین کی سہولت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام فعال ہے، جبکہ صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انتظامات کے حوالے سے زائرین نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
