لائیو شو میں غیراخلاقی حرکت پر فضا علی نے معافی مانگ لی
معذرتی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آئے ہیں
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے حالیہ وائرل آن ایئر لمحے پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا جس کے بعد فضا علی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے باقاعدہ معذرت کر لی۔
اپنے ویڈیو بیان میں فضا علی نے کہا کہ یہ ایک غیر ارادی اور خوشگوار خاندانی لمحہ تھا جس میں کوئی غلط نیت شامل نہیں تھی تاہم اگر میرے اس عمل سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے ناظرین کا احترام کرتی ہوں اور میرا کسی کی دل آزاری کا مقصد ہرگز نہیں تھا۔
معذرتی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آئے ہیں، کچھ صارفین نے ان کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا ردعمل ان کے بیان سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ بعض نے اسے نجی لمحہ قرار دیا۔
دوسری جانب کچھ لوگوں نے ان کی معذرت کو ایک مثبت اور جرات مندانہ قدم قرار دیا ہے۔
