مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر

مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر نے شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور “گریٹر اسرائیل” منصوبے کی مذمت کی۔

انہوں نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب می اسرائیل پر شدید تنقید کی۔ ان کاکہناتھاکہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ  امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی

امیر قطر نے کہاکہ یہ حملہ “سیاسی قتل و غارت پر مبنی سفارتکاری” کا کھلا ثبوت ہے۔ شیخ تمیم نے کہا کہ  وہ (اسرائیلی وفد) ہمارے ملک آتے ہیں اور سازشیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے عوام کو یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات چاہتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ درحقیقت اسرائیل غزہ کو ناقابلِ رہائش بناناچاہتاہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت جنگ کو طول دینا چاہتی ہے تاکہ “گریٹر اسرائیل” کاتصورحقیقت میں بدل سکے۔

امیرِ قطر شیخ تمیم نے واضح کیا کہ وہ  غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Related posts

پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال مؤخر کردی

ڈیوڈ وارنر کی ایک غلطی نے سب کچھ داؤ پر لگا دیا، کپتانی چھننے کا خطرہ منڈلانے لگا

معاشی بحالی پرعالمی اعتماد مزید مستحکم، عالمی کریڈٹ ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی