شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، بوندا با ندی کا امکان
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغربی ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
