سونا اور چاندی مزید سستے ہوگئے، فی تولہ قیمت کیا رہی؟
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2,900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,486 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر سستا ہو کر 4,685 ڈالر پر آ گیا۔
علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک تولہ چاندی 142 روپے سستی ہو کر 7,957 روپے ہو گئی ہے۔
