دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ  معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔  اسحاق ڈار نے کہاہے کہ  اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

لندن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا۔

انہوں نے کہاکہ اس میں کئی ماہ لگے، سعودی عرب بھی اس معاہدے سے خوش ہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ سعودی عرب نے بھی ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی ۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا۔

وزیر خارجہ کاکہناتھا  کہ ہرمسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوتا ہے۔

Related posts

پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال مؤخر کردی

ڈیوڈ وارنر کی ایک غلطی نے سب کچھ داؤ پر لگا دیا، کپتانی چھننے کا خطرہ منڈلانے لگا

معاشی بحالی پرعالمی اعتماد مزید مستحکم، عالمی کریڈٹ ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی