پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی

اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ ایئرلائنز اور آپریٹرز پر لاگو ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت بھارتی لیز پر حاصل کردہ طیارے بھی فضائی پابندی کی زد میں رہیں گے جب کہ بھارتی فوجی پروازیں بھی اس حکم نامے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور جھٹکا

نئی مدت کے مطابق پابندی کا اطلاق 19 ستمبر دوپہر ایک بجے سے ہوچکا ہے اور یہ 24 اکتوبر صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر مختلف اوقات میں پابندی عائد کرچکا ہے جو اب مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

Related posts

اتحاد ریل کی پہلی مسافر ٹرین 105 منٹ میں فجیرہ سے ابوظہبی پہنچ گئی

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔