یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا

یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا، ملک دشمن قرار دیدیا ۔ سابق بھارتی وزیر اعظم گودی میڈیا کے ریڈار پر آگئے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق حلق نامے میں یاسین ملک نے لکھاکہ 19سال قبل حافظ سعید سے ملاقات منموہن سنکھ کی درخواست پرکی۔

یاسین ملک نے لکھاکہ 2006 میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد منموہن سنکھ نے شکریہ بھی ادا کیا تھا  ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملاقات پاکستان سے ہونے والے امن مذاکرات کے سلسلے کی کڑی تھی۔

کشمیری رہنما نے دعویٰ کیا کہ منموہن سنگھ  نے ملاقات میں مجھے حقیقی کشمیری رہنما قرار دیاتھا۔

بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو کشمیری حریت جماعتوں کے ساتھ جوڑ کر مکمل طور پر زہر اگلتارہاہے۔ ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بھی ایک بار پھر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات دھر دیے ۔

بعض غیر جانبدار بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا میں یہ مہم سیاسی فائدے کےلئے چلائی جارہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اس مہم کا سیدھا سیدھا فائدہ بی جے پی کو حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یاسین ملک کا یہ حلف نامہ دہلی ہائیکورٹ میں جمع کروایا گیا ہے۔ جو 85 صفحات پر مشتمل ہے۔

Related posts

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔

معروف افغان کرکٹر کے انتقال کی خبر وائرل، حقیقت کچھ اور نکلی

محمد بن راشد نے عوامی خدمات میں اے آئی کو اپنانے کو تیز کرنے کے لیے ‘یو اے ای گورنمنٹ 4.0’ کا آغاز کیا