طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا

طالبان نے فروری2025 میں  گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا ۔ معمر برطانوی جوڑے کی رہائی جمعے کو قطری ثالثی کے بعد عمل میں آئی،جوڑے کو دوحہ روانہ ہوگئے۔ 

76 سالہ باربی رینالڈز اور ان کے شوہر 80 سالہ  پیٹر رینالڈز کو افغان قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیاگیاتھا۔ جوڑے کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو سخت خدشات لاحق تھے۔

باربی رینالڈز نے کہا کہ ان کے شوہرافغان شہری ہیں ، اگر ممکن ہوا تو وہ دوبارہ افغانستان واپس جائیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ

فی الحال وہ اپنے بچوں اورخاندان سے دوبارہ ملنے کی خواہش مندہیں۔

قطر ن جوڑے کے اہل خانہ اور برطانوی حکومت کے تعاون سے طالبان حکام کے ساتھ کئی ماہ تک  مذاکرات کیے۔

واضح رہے کہ بی بی سی نے دعویٰ کیاتھاکہ اس جوڑے کو  حکام کو اطلاع دیے بغیرطیارہ استعمال کرنے پرگرفتار کیا گیاتھا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے مالیاتی شعبے کو نشانہ بنانے والے جدید ترین سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔

دبئی پولیس نے دبئی اوپن چیمپئن شپ میں 1,100 سے زیادہ تیراکوں کے لیے کھیلوں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا

فرجان دبئی نے دبئی بھر کے کارکنوں میں 20 لاکھ کولڈ ڈرنکس تقسیم کرنے کے لیے تیسری الفریج فریج مہم کا آغاز کیا