میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ

سینئر اداکار فیصل رحمان نے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ڈمپلز اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔

اداکار فیصل رحمان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہانیہ عامر ابھی اس فیلڈ میں نئی ہیں، میں دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ ہوں، میرے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، ایک زیادہ نمایاں ہے اور وزن بڑھنے پر دوسرا بھی واضح ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مجھے مداحوں کی جانب سے خون سے لکھے گئے خطوط بھی موصول ہوئے۔

فیصل رحمان نے اپنی متنازعہ تصاویر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ “نیکڈ فوٹوز” نہیں بلکہ صرف ٹاپ لیس فوٹوز تھیں، تاہم اس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ میں کبھی محبت میں نہیں پڑا، ہمیشہ خود سے محبت کی، شادی نہ کرنے پر شکر گزار ہوں کیونکہ اس کی وجہ سے میں آزادی کی وہ زندگی گزار رہا ہوں جو شادی شدہ دوستوں کو حاصل نہیں۔

اداکار نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 80 کی دہائی میں کئی بار بھارت گئے اور فلموں کے لیے آڈیشن بھی دیے، مگر بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنے پر آمادہ نہیں ہوئے۔

Related posts

شارجہ نے اتحاد ریل تک رسائی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ٹریفک کے موڑ کا اعلان کیا۔

سمر ریسٹورنٹ ویک 50 سے زیادہ فیملی فرینڈلی ریستوراں میں خصوصی مینوز کے ساتھ واپس آتا ہے۔

جلنے کے خطرے کے خدشات کے بعد دبئی پولیس نے وائرل ‘سلیم ان مائیکرو ویو’ چیلنج کے خلاف خبردار کیا ہے۔