پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں چین کے شہر اُرومچی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔

پاکستان اور چین کے درمیان لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام، فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی و خدمات کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی، لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی روزگار کے مواقع بڑھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات اور صنعتی ترقی کو فروغ دے گا، جدید فائر ٹرکس اور آلات عوامی تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کو مضبوط کریں گے۔

تاہم، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل