پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے متاثرہ اضلاع پہنچ گئے ۔ فوج کی کورآف انجینئرزکے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اورلاشوں کو نکالا جائے گا۔
فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان پہنچایاجارہاہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اورمحفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
#PakistanArmy’s Relief and Rescue operations continue in flood affected areas of Khyber Pakhtunkhwa. #Swat #Pakistan #ISPR pic.twitter.com/OrNSnUhcjB
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) August 16, 2025
ن لیگ پختونخوا کے رہنما انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
امیرمقام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
انجینئرامیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور تعزیت کی۔