غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، بھوک سے مزید 11 فلسطینی شہید ہونے کے بعد مجموعی تعداد200 سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 11 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اس بحران سے ہونے والی اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ کے زچگی وارڈ میں زندگی اور موت کا سنگم، امید کی کرنیں جنگ کے سائے میں بھی روشن
ادھر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے، جس سے علاقے میں انسانی المیہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے چھوڑے ہوئے ساز و سامان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 لبنانی فوجی شہید ہو گئے۔
Advertisement
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Advertisement