شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے ہی شاہراہ فیصل، طارق روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے، جبکہ شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ شہر میں آج وقفہ وقفہ سے تیز ہوائیں اور درمیانی سے تیز درجہ کی بارش متوقع ہے۔