یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا نغمہ ’’شاہین‘‘ جاری

یومِ دفاع  کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا۔

نغمے میں فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کا آغاز “یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے” کے لہو گرما دینے والے الفاظ سے کیا گیا۔

معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں نغمہ، پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے، نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔

نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم کیا گیا جبکہ اس میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔

نغمے میں آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کے جرأت مندانہ کردار کو اجاگر کیا گیا، تاہم یومِ دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کا جاری کردہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔

Related posts

کیا عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے؟ نئی پوسٹ پر قیاس آرائیاں

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی