ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ندیم نانی والا کی ایمان فاطمہ کے ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی

یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ ایک لائیو ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہیں اپنے بھائی عون اور دیگر کانٹینٹ کریئیٹرز کے ہمراہ دیکھا گیا۔

ایونٹ کے دوران رجب بٹ کے قریبی دوست ندیم نانی والا بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ندیم نانی والا رجب بٹ کے قانونی معاملات کے دوران متعدد مواقع پر ان کے ہمراہ نظر آچکے ہیں اور دونوں کی دوستی بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہے۔

ایمان فاطمہ اور رجب بٹ کے درمیان ازدواجی تعلقات کے حوالے سے ماضی میں سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور تبصرے سامنے آتے رہے ہیں۔ ایمان فاطمہ نے حالیہ عرصے میں کانٹینٹ کریئیشن اور انفلوئنسنگ کے شعبے میں بھی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

یومِ آزادی کی تقریب میں ایمان فاطمہ کی شرکت اور ندیم نانی والا کی ان کے ساتھ اسٹیج پر موجودگی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جس پر صارفین کی جانب سے ملاجلا ردِعمل سامنے آیا۔

بعض صارفین نے ایمان فاطمہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے ایمان فاطمہ کو باوقار قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ ایک اور صارف نے ان کی تقریب میں شرکت پر سوال اٹھایا۔

ایک صارف نے ندیم نانی والا کی موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ کس کا ساتھ دے رہے ہیں؟ جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر مزید زیرِ بحث آگیا۔

Related posts

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

نمرہ خان اور زین حامد کی راہیں جدا، بالآخر طلاق کی تصدیق ہوگئی

سروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی آواز کا جادو 29 برس بعد بھی قائم