آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؛ کیا بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خوش خبری سنائی ہے کہ کراچی میں آج ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ اس وقت موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

اس کے علاوہ شہر میں مغربی ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے 10 ستمبر کے درمیان کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں اور درمیان سے تیز درجے کی بارش متوقع ہے، تاہم بارشوں کے دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

Related posts

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے جمہوریہ کوریا کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔