مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں ان دنوں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،  نئے کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  3 لاکھ 77 ہزار900 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

اس کے علاوہ دس گرام سونا  1029 روپے اضافے سے 3 لاکھ  23  ہزار988 روپے ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3552 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی