یو ای ٹی کے انجینئرز کا ایک اور بڑا کارنامہ، اینٹی اسموگ گن تیار کر لی

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) انجینئرز نے اینٹی سموگ گن تیار کر لی۔

اینٹی اسموگ گن یو ای ٹی شعبہ مکینیکل، میکاٹرونکس اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ نیو کیمپس کے طالبعلم نے تیار کی ہے، جس کی رینج 40 میٹر ہے، یہ گن دھول اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جائیگی۔

یہ جدید ڈسٹ سپریشن سسٹم تعمیراتی مقامات، پتھر توڑنے کے پلانٹس اور مائننگ کے دوران پیدا ہونے والے گرد و غبار کو کنٹرول کرے گا، جبکہ یہ گن فضائی آلودگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، مریم اورنگزیب

یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس اہم کارنامے پر انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایجاد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک عملی قدم ہے، یو ای ٹی کو ایجادات کا حب بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ سپروائزر انجینئرمعین سلطان، ڈین مکینیکل ڈاکٹر توصیف، کیمپس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد عمران اور چیئرمین ڈاکٹر محمد فرحان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

ڈاکٹر شاہد منیر نے مزید کہا کہ یو ای ٹی کے انجینیئرز نے ہمیشہ جدید تحقیق اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی