پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، زرائع کے مطابق انہیں فالج کا اٹیک ہوا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو فوری طور پر ہوائی جہاز کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ اسپتال انتظامیہ نے رہنما کے علاج کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پارا چنار واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی حکومت اس پر نوٹس لے، خورشید شاہ
پارٹی ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا مکمل معائنہ کرے گی۔