ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج سے 19 اگست تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورے کے دوران برطانوی ہم منصب اینجلا رائنر، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فائرنگ سمیت دولت مشترکہ جنرل سیکرٹری شرلے سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پروجیکٹ کا بھی افتتاع کریں گے، جس سے پاکستانی کمیونٹی کو اراضی کی دستاویزات سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔