پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہیں دو سالہ معاہدے پر گزشتہ برس جولائی میں مقرر کیا گیا تھا۔
ٹونی ہیمنگ نے اپنے دور میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی پچز تیار کیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پچز کی نگرانی بھی کی۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آئندہ شرکت پر ‘مکمل پابندی’ کا اعلان
کرکٹ پچز کے شعبے میں انہیں 40 سالہ تجربہ حاصل ہے اور وہ آسٹریلیا کے بڑے کرکٹ گراؤنڈز پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس سے قبل ہیمنگ 2007 سے 2017 تک دبئی میں آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہے۔
Advertisement