غزہ میں شدید جھلس جانے والا بچہ ’’محمد‘‘ تاحال مسیحا کا منتظر، سوشل میڈیا پر متاثرہ بچے کی بہن کی فریاد وائرل ہوگئی ۔
6 سالہ بچہ ’’محمد‘‘ غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران شدید جھلس گیاتھا۔ جس کے سبب اس کے جسم اور چہرے پر نشانات موجود ہیں ۔
زخمی حالت میں 6 سالہ ’’محمد‘‘ مسیحا کا منتظر رہا مگر علاج کی سہولت میسر نہ آسکی۔ متاثربچے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں ’’محمد‘‘ کی بہن ’’سارہ‘‘ کی جانب سے بھائی کے علاج کے لئے دردمندانہ اپیل کی گئی ہے ۔
بہن نے اپنے بھائی کو مناسب علاج یا پلاسٹک سرجری تک رسائی دینے کی اپیل کی ہے ۔
متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے اسے فوری دیکھ بھال کے لیے غزہ سے نکالنے کی درخواست کی ہے ۔