نیپرا نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس پر عوامی سماعت کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈسکوز کی جانب سے جمع کرائی گئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت 4 اگست کو ہوگی، جس میں کپیسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجز اور مارکیٹ فیس شامل ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اپریل تا جون 2025 کی مد میں جمع کرائی گئی ہیں، جس میں فیسکو نے 15.97 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، جبکہ لیسکونے 12.75 ارب روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے اس کے علاوہ سب سے کم ایڈجسٹمنٹ کی درخواست ٹیسکو نے 2.55 ارب روپے کی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افورڈیبل انرجی ورکشاپ، کے الیکٹرک کا انتظام پاک ایشیا کے سپرد کرنے کی حمایت
کل 53.93 ارب روپے کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی گئی جس پر نیپرا نے متاثرہ فریقین کو اعتراضات جمع کرانے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔