
بھارتی مسافر طیارہ تباہ/ فوٹو
امریکا کے شہر ڈینور میں بوئنگ 737 کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے کے بعد 173 مسافروں کو ہنگامی طور پر بحفاظت نکال لیا گیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے شہر ڈینور میں ایک بوئنگ 737 طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد طیارے میں سوار 173 مسافروں اور عملے کو ہنگامی طور پر نکال لیا گیا۔
مزید پڑھیں: احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، عملے کے ارکان سمیت 241افرادہلاک، ایک مسافر بچ گیا
حکام کے مطابق طیارے کی پرواز سے قبل لینڈنگ گیئر میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم فائر فائٹرز بروقت موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔