آج اچانک زمین کانپ اُٹھی پشاور، مانسہرہ، مہمند، سوات، ایبٹ آباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 5.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں زمین کی گہرائی میں واقع تھا۔
اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں لرز اٹھیں، دفاتر اور گھروں سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ شہریوں نے زلزلے کو واضح طور پر خطرناک جھٹکوں کی صورت میں محسوس کیا۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔