عالمی بینک نے پاکستان کورعایتی قرضے کے لئے پیکج تیار کر لیا۔ آئندہ 10 برسوں میں پاکستان کو مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض صرف دو فیصد رعایتی شرح سود پر ملے گا۔
یہ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایاکہ مزید 20 ارب ڈالر نجی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ذریعے نسبتاً زیادہ شرح سود پر دیے جائیں گے۔
یہ قرض ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات، غیر متوقع بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے، غربت میں کمی، غذائی قلت اور چائلڈ اسٹنٹنگ پر قابو پانے، بہتر تعلیم، زرعی ترقی اور شمولیت پر مبنی معاشی سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔
کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے قومی منصوبے کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔جس کے مکمل ہوتے ہی فنڈز کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔