ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے اوقات کار میں ردوبدل کر دیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق اب تمام میچز یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔
اے سی سی کے مطابق 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔ اس روز ابو ظبی میں یو اے ای اور عمان کا میچ سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا، جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شام 6 بج کر 30 منٹ پر مدمقابل ہوں گی۔
حکام کے مطابق میچز کے آغاز کے اوقات میں یہ تبدیلی موسم اور شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے میچز شام 6 بجے شروع ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔