کراچی میں دو روز کیلئے ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور دیگر ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق تمام ڈمپر مالکان کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ڈمپرز اور دیگر ہیوی ٹریفک کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب، ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے سے منانے کی ہدایت

واضح رہے کہ شہر قائد میں 11 اور 12 ربیع الاول کو جشن میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ان تقریبات میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوتی ہے۔

دونوں دن موٹرسائیکلوں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے، تاکہ ہیوی ٹریفک کے نتیجے میں حادثات اور ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

Related posts

دبئی پولیس نے موسم گرما کی چھٹیاں منانے والوں کو نشانہ بنانے والے جعلی سفری سودوں سے خبردار کیا ہے۔

متاثر کن اماراتی مسافر کو اتحاد ریل کے سفر پر پہلے سوار کے طور پر منتخب کیا گیا۔

دبئی RTA نے 28 اہم مقامات پر موسم گرما کے ٹریفک اپ گریڈ کا آغاز کیا۔