مدعی کے مقدمہ واپس لینے پر فرحان غنی تین ساتھیوں سمیت رہا

کراچی: مدعی کی جانب سے کیس واپس لیے جانے کے بعد صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو ان کے تین ساتھیوں سمیت فیروزآباد تھانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔

 ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ سہیل کے بیان اور تحریری درخواست کے بعد تینوں کو رہا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی سیٹ اپ بنانے کیلئے تیار ہیں، سعید غنی

وکیل کے مطابق مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا ہے جس کے باعث فرحان غنی اور اس کے دو ساتھیوں کو مقدمے سے مکمل رہائی مل گئی ہے۔ تاہم انسداد دہشت گردی عدالت کو ملزمان کی رہائی سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تین روز قبل فرحان غنی سمیت تینوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ 30 اگست تک منظور کیا تھا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ تفتیشی افسر صرف رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی رہائی فیروزآباد تھانے سے عمل میں آئی جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔

Related posts

شارجہ سمر پروموشنز 2026 کا آغاز کل زبردست رعایتوں، 700 قیمتی انعامات کے ساتھ ہوگا

دبئی پولیس نے موسم گرما کی چھٹیاں منانے والوں کو نشانہ بنانے والے جعلی سفری سودوں سے خبردار کیا ہے۔

متاثر کن اماراتی مسافر کو اتحاد ریل کے سفر پر پہلے سوار کے طور پر منتخب کیا گیا۔