کئی ہالی ووڈ اداکار غزہ پر مبنی ڈرامہ ’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ میں شامل ہوگئے۔ جن میں نامور اداکار بریڈ پٹ، واکین فینکس، رونی مارا سمیت کئی شخصیات بھی شامل ہیں۔
فلم اس سال کے وینس فلم فیسٹیول میں عالمی سطح پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
الفونسو کیورون اور جوناتھن گلیزربھی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر اس فلم پروجیکٹ میں شامل ہیں۔
گلیزر نے مارچ 2024 میں اپنے فلم زون آف انٹرسٹ کے لیے آسکر جیتنے کے موقع پر ایک جذباتی تقریر کی تھی۔
جس میں انہوں نے ہولوکاسٹ پر بنی اپنی فلم کو غزہ کی موجودہ صورتحال سے تشبیہ دی تھی۔
کوثربن ہنیہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 3 ستمبر کو وینس میں ریڈ کارپٹ پر پیش کی جائے گی۔
اس کے بعد ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔
ڈرامہ 6 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کے المناک قتل کے واقعات کو اجاگر کرتا ہے۔
جسے رواں سال جنوری میں اپنے کزنز، خالہ اور ماموں کے ساتھ کار میں سفر کے دوران اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔
کوثربن ہنیہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 3 ستمبر کو وینس میں ریڈ کارپٹ پر پیش کی جائے گی ۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔
یہ ڈرامہ 6 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کے المناک قتل کے واقعات کو اجاگر کرتا ہے۔
جسے رواں سال جنوری میں اپنے کزنز، خالہ اور ماموں کے ساتھ کار میں سفر کے دوران اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔
ہند رجب کا قتل غزہ میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدت اور ہولناکی کو بے نقاب کرتا ہے۔
اکتوبر 2023 سے اب تک مقامی طبی حکام کے مطابق 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔