
سپریم لیڈر خامنہ ای/فائل فوٹو
امریکا سے مذاکرات سے متعلق سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا بڑابیان سامنے آ گیا۔ انہوں نے ایران کے عوام کبھی بھی نہیں جھکیں گے۔
ایک اجتماع سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ نے کہاکہ ایران کبھی بھی امریکی صدر ٹرمپ کی اطاعت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام امریکا کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی جھوٹی امیدیں لگانے والوں کی حسرتیں پوری نہیں ہونگی۔
خامنہ ای نے جذباتی انداز میں کہاکہ وہ لوگ جو یہ پوچھتے ہیں کہ ہم امریکاسے براہ راست مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟ ۔
سپریم لیڈر نے اس سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایران اپنی سلامتی اور خود مختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
Iran’s Khamenei:
Iran will not obey Trump.
The Iranian people will stand firmly against him and those who put false hopes in him.
Those who ask why we don’t negotiate directly with America are being shallow. pic.twitter.com/GgBSpiAFfz
— Clash Report (@clashreport) August 24, 2025