وزیراعظم محمد شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز آج پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
دونوں رہنما لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دریائے راوی کے سیلابی حالات کا معائنہ کریں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نارووال روانہ ہوں گے، جہاں وہ متاثرہ علاقوں کا فضائی اور زمینی جائزہ لیں گے۔
ڈی سی آفس نارووال میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرتارپور راہداری کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ سکھ بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔