سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست کے دوران خفیہ اطلاعات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی سرحد پار کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 47 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جہنم واصل کیے گئے دہشتگردوں میں اکثریت افغان باشندوں کی تھی، جن کی لاشیں سرحد پار افغانستان کی جانب گری تھیں۔ پندرہ دن گزرنے کے باوجود افغان حکام یا کوئی تنظیم ان لاشوں کو لینے نہیں آیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک کھلے آسمان تلے پڑی لاشیں نہ صرف گلتی سڑتی رہیں بلکہ گوشت خور جانوروں کی خوراک بھی بنتی رہیں۔
25 اگست کو پاک افغان بارڈر پر ایک جرگے کے بعد افغان حکام نے ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر افغانستان منتقل کیا۔
سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں نے فتنہ الخوارج کی اس بڑی دہشتگردانہ کارروائی کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔