آسٹریلیا میں ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئے،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

آسٹریلیا میں ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئے،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  کیا۔ملک بھرمیں 40 سے زائد مقامات پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔

اتوار کوسڈنی، برسبین اور میلبورن سمیت بڑے شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اور مظاہروں میں شرکت کی۔

فلسطینی ایکشن گروپ نے دعویٰ کیاہے کہ تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار افراد نے ملک گیر مظاہروں میں شرکت کی۔ ان میں صرف برسبین میں 50 ہزار افراد شامل تھے۔

سڈنی میں مظاہرے کے منتظم جوش لیس نے کہا کہ آسٹریلوی عوام بڑی تعداد میں اس لیے باہر نکلے ہیں۔

تاکہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کریں اور اپنی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ‘فری فری فلسطین’ کے نعرے لگا رہے تھے۔

یہ مظاہرے اس وقت سامنے آئے  جب اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہونے آسٹریلوی وزیراعظم پرذاتی تنقید تیز کردی ہے۔

حال ہی میں البانیس کی لیبر حکومت نے فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ یہ اعلان 11 اگست میں سامنے آیاتھا۔

Related posts

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔

متحدہ عرب امارات نے سمندری واقعے کے بعد قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔