رضا اللہ کے قتل میں را کا نیٹ ورک ملوث ہے،راجا عمر خطاب کا انکشاف


انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں / اظہار خیال/ فوٹو

رضا اللہ کے قتل  میں را کا نیٹ ورک ملوث ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی  راجہ عمر خطاب را کے ایجنٹ  نے پاکستان میں کارروائیوں کیلئے ٹیم بنائی اور  رضا اللہ کو ماتلی کے علاقے میں قتل کیا۔

یہ انکشاف انہوں نے پروگرام بول رپورٹس ود بتول راجپوت میں کیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق قتل کا ماسٹرمائنڈ اسی دن شہر سے فرار ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ قتل کے دیگر ملزمان پاکستان میں روپوش ہوگئے ان کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔ ان کا کہناتھاکہ اب تک 6 افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔

راجاعمرخطاب نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس ٹھوث ثبوت ہیں اس تحقیقات کو انٹرنیشنل  لیول تک لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ رضا اللہ کے قتل پر بھارت نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ تحقیقات میں را کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ قتل کی بیرون ملک سے بیٹھ کر سازش کی گئی۔

Related posts

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔