امریکا غزہ کو بچوں کا قبرستان بننے سے بچائے، ترک خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو کھلا خط

امریکاغزہ کوبچوں کا قبرستان بننے سے بچائے۔ترک خاتون اول ایمن اردوان نے میلانیا ٹرمپ کوکھلا خط لکھ دیا۔

ترک خاتون اول نے اپنے خط میں  امریکی خاتون اول پر زوردیاکہ وہ  یوکرینی بچوں کی طرح غزہ کے بچوں سے بھی ہمدردی کااظہارکریں۔

ایمن اردوان نے میلانیا ٹرمپ کوان کے اس خط کی یاد دلائی جو انہوں نے روسی صدر پیوتن کو لکھاتھا۔ جس میں امریکی خاتون اول نے یوکرینی بچوں سے اظہارہمدردی کیاتھا۔

غزہ کو 62,000 شہریوں کی موت کا حوالہ دیتے ہوئے “بچوں کا قبرستان” کہا گیا، جن میں سے 18,000 بچے شامل تھے۔

ترک خاتون اول نے میلانیا کو لکھا کہ وہ نیتن یاہو کو ایک خط بھیج کربحران کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا