پاک چین اور افغان سہ فریقی اجلاس، علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دہشت گردی، تجارت، ٹرانزٹ اور سی پیک کی افغانستان تک توسیع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا چھٹا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں تینوں فریقوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی روابط، صحت، تعلیم، ثقافت اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، اجلاس میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو افغانستان تک توسیع دینے کی تجویز پر بھی اتفاق رائے پایا گیا، جس سے علاقائی ترقی اور رابطوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس کے بعد افغان نگران وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی سے دو طرفہ ملاقات بھی کی، جس میں پاک-افغان تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کے ہمراہ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا