
چینی قونصل جنرل کا اہم بیان
اسلام آباد: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات اعتماد، ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کی بنیاد پر نئی جہت اختیار کر رہے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نہ صرف مضبوط دوست ہیں بلکہ اہم امور میں شراکت دار بھی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ وی آئندہ دنوں میں پاکستان کا تین سال میں دوسرا اہم دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک روابط کو مزید فروغ دینے اور عالمی و علاقائی امور میں ہم آہنگی بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر ترقی اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جون میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا، جبکہ رواں سال فروری میں صدر پاکستان نے بھی بیجنگ کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق چینی صدر اور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔