کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے دعوے ہمیشہ کی طرح پھر دھرے کے دھرے رہ گئے، آج ہونے والی بارش کے بعد آدھے شہر کی بجلی بند ہے۔
کے الیکٹرک کے 900 کے قریب فیڈرز بند ہونے سے شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل، جبکہ تیز بارش کے باعث کے الیکٹرک کے فیڈرز بند ہونے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے بعد کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام تاحال غیر مستحکم ہے، اور فیڈرز کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
کراچی میں بلدیہ کے 68، بن قاسم کے 52، ڈیفنس کے 50، گلشن اقبال کے 46، گلستان جوہر کے 62، کورنگی کے 59، اورنگی کے 82، سوسائٹی کے 68، سرجانی کے57 اوراوتھل بلوچستان 17 فیڈرز اور پی ایم ٹی ٹرپ کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد بدترین صورتحال؛ پانی جمع، ٹریفک جام، شہری مشکلات کا شکار
فیڈرز کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا، کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیموں کو گراوٴنڈ کلیرنس نہ ملنے کے سبب بحالی میں تاخیرہورہی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں انڈر گراونڈ کیبل فالٹس اور سب اسٹیشن میں پانی بھرنے سے بجلی کی فراہمی میں تعطل اصل وجہ ہے۔
ایف بی ایریا، لیاقت آباد، شاہ فیصل، گلبہار، گولیمار، خواجہ اجمیر نگری، نصرت بھٹو کالونی، پی ای سی ایچ ایس، نارتھ کراچی، یوسف گوٹھ نیو کراچی، گلستان جوہر، بن قاسم سرجانی ٹاون، نارتھ ناظم آباد، پیلز کالونی اورنگی، منگھو پیر، بلدیہ، میٹروول سائٹ، لانڈھی کھوکھرا پار، پاک کالونی، موسی کالونی، غریب آباد، گڈاپ کاٹھور کے گوٹھوں، یوسف گوٹھ، اختر کالونی، منظور کالونی، ریلوے کالونی، قیوم آباد، بن قاسم، اوتھل سرجانی میں بجلی بند ہے۔
کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ کنڈے والے اور نشیبی علاقوں میں احتیاط کے طور پر بجلی بند کی ہے۔