
امریکی صحافی اینا کاسپرین/فائل فوٹو
بچے مر رہے ہیں! کیاتم ویڈیوزنہیں دیکھتے؟،ایناکاسپرین یہودی تجزیہ کار پر برس پڑیں۔ خاتون امریکی صحافی نے ٹی پروگرام میں صیہونی حکومت کی چھترول کردی۔
ایک ٹاک شو میں اینا کاسپرین نے کہاکہ تمہاری شرافت کہاں گئی؟کیاتم بھوکے بچے نہیں دیکھ رہے؟”۔ ان کا کہناتھاکہ 48 گھنٹوں میں 19 بچے مرچکے۔
ٹی آرٹی کی ایک ویڈیو میں یہودی تجزیہ کار شببوس کیسٹن بام کو اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنا بھاری پڑگیا۔ امریکی خاتوں صحافی ایناکاسپرین نے کھری کھری سنا دیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ تم ایک یہودی ہو،مجھے معلوم ہے کہ یہ تمہاری شناخت کا معاملہ ہے۔ان کا کہناتھاکہ مجھے معلوم ہے تم اپنے لوگوں کا دفاع کررہے ہو۔
ایناکاسپرین نے کہاکہ بعض اوقات ہم چاہتے ہوئے بھی اس قسم کے معاملات کادفاع نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ بتائیں کتنے لوگ ماریں جائیں گے تو تمہیں خوشی ہوگی؟۔
ان کاکہناتھاکہ غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے ،تمہارے جھوٹ پر کسی کو اعتبار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حماس کی قیدمیں موجود یرغمالیوں کی رہائی سے اسرائیل کو کوئی سروکار نہیں۔
ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کا واحد مقصد فلسطینیوں پر زندگی کا دائرہ تنگ کرنا اور ان کی نسل کشی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 115 فلسطینی غذائی قلت سے شہید ہو چکے۔
“Where is your decency? Do you not see the videos? Do you not see the starving children?”
American journalist Ana Kasparian confronts pro-Israel activist Shabbos Kestenbaum over Israel’s starvation policy in Gaza — a siege that has led to at least 115 Palestinians dying from… pic.twitter.com/PA1FmQ7HS6
— TRT World (@trtworld) July 24, 2025