ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) کی بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست 2025 کے دوران کل برآمدات 5 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں، جب کہ اسی مدت میں درآمدات 11 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئیں۔
ماہ اگست 2025 کے دوران برآمدات میں جولائی کے مقابلے میں 9.98 فیصد کمی دیکھی گئی، جب کہ درآمدات میں 9.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
سال بہ سال بنیاد پر اگست 2024 کے مقابلے میں اگست 2025 میں برآمدات میں 12.5 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس نے تجارتی خسارے کو مزید بڑھا دیا۔