پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے متاثرہ اضلاع پہنچ گئے

پاک فوج کے مزید دستے سیلاب سے متاثرہ اضلاع پہنچ گئے ۔ فوج کی کورآف انجینئرزکے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اورلاشوں کو نکالا جائے گا۔

فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان پہنچایاجارہاہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اورمحفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ن لیگ پختونخوا کے رہنما انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

امیرمقام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

انجینئرامیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات اور تعزیت کی۔

Related posts

پاکستانی گیمر محمد زبیر نے ’ٹیکن 8‘ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

افسوسناک خبر؛ اداکار علی رضا کے والد انتقال کر گئے

سچل افضل کس لیجنڈ اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود راز کھول دیا